شاہین آفریدی

شاہد آفریدی کی طرح شاہین آفریدی نے بھی پانچ وکٹیں اڑائیں

لاہور( سپورٹس ڈیسک) شادی کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں واپسی پر شاہد آفریدی کی طرح شاہین آفریدی نے بھی پانچ وکٹیں اڑائیں۔شاہد آفریدی نے اکتوبر 2000 میں شادی کے بعد پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں لی تھیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھی گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 242 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں