ممبئی (شوبز ڈیسک)ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے فوٹو لیک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں سلیبریٹیز کی نجی زندگی کے معاملے پر کچھ روک ٹوک ہونا چاہیے۔زینت امان نے اپنے انسٹا گرام پر مختلف پوسٹس شیئر کی ہیں جس میں انکے کئی عشروں پر محیط کیریئر کے واقعات اور تصاویر شامل ہیں۔اپنی ایک تصویر کے ساتھ انہوں نے خیالات اور انداز فکر پر مبنی کیپشن بھی تحریر کیا ہے
جو کہ کسی بھی عوامی مرتبے یا سلیبریٹی شخصیت کے خیالات اور مفادات کی وضاحت کرتا ہے۔گو کہ انہوں نے اس میں کسی کا نام تو نہیں لیا ہے لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں بالواسطہ طور پر اس میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے حوالے سے ایک حالیہ بحث کی جانب اشارہ کیا ہے، جس میں عالیہ نے اپنے لانگ روم (کمرے) کے اندر ان کی موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔زینت امان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک حد ہونی چاہیے کہ کسی کی نجی زندگی میں اس طرح سے مداخلت نہ ہو۔