نیئر حسین بخاری

غیور شہریوں نے شارٹ مارچ کی طرح جیل بھرو تحریک کو بھی بری طرح مسترد کیا ، نیئر حسین بخاری

اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ غیور شہریوں نے شارٹ مارچ کی طرح جیل بھرو تحرک کو بھی بری طرح مسترد کیا ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ لوگوں نے سیاست کے مقدس شعبہ کے نام پر قومی تقسیم و انتشار گروہ کو اوقات یاد دلا دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بد زبان بد اخلاق بریگیڈ بدعنوانی گروہ سرغنہ کا کا انجام بالآخر گمنامی ہوا ،قومی خزانہ چوروں کا سرغنہ عمران خائن قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا ۔

انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کو ماورائے قانون جیل بھجوانے والا زیر سماعت میگا بدعنوانی سیکنڈلز میں جیل جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ مقام عبرت ہے روٹی روزگار چھت چھیننے والا “اپنے گھر میں محبوس ہو چکا ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی جیسی ملکی مفادات کو جان سے عزیز رکھنے والی قیادت ہمیشہ کیلئے قوم کے ماتھے کا جھومر رہتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جمہور کے آئینی انسانی معاشی حقوق سلب کرنے والے تاریخ کے کوڑے دان میں جگہ پاتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں