لاہور (نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکلیں تیار کرنے والی کمپنی (یاماہا ) نے ایک مرتبہ پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، اضافے کے مطابق کمپنی نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 3500روپے کا اضافہ کیا ہے، اس اضافے کے ساتھ یاماہا کی کوئی موٹرسائیکل تین لاکھ روپے سے کم نہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 3لاکھ 56ہزار روپے ہو گئی ہے۔