لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے محمد ارسلان فاروق ولدمحمد حسین کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ،ذولفقار علی ولدمحمد یار کوایڈمنسٹریٹو سائنسز (مینجمنٹ) کے مضمون میں ،امبر طارق بٹ دختر طارق بٹ کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ،طاہرہ بتول دختر حاجی نذیر احمد کوبائیوکیمسٹری کے مضمون میں اورتہمینہ اکبر دختر اکبر علی کوفارسی کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔