دبئی(سپورٹس ڈیسک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے مارنس لبوشین براجمان ہیں جبکہ بابراعظم کا نمبر تیسرا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر بھی آسٹریلیا کے کھلاڑی سٹیو سمتھ ہیں ، چوتھے پر آسٹریلیا کے ٹراویس ہیڈ، پانچویں پر انگلینڈ کے جوئے روٹ، چھٹے پر بھارت کے رشباہ پنت ، چھٹے پر بھارت کے روہت شرما، ساتویں پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ، آٹھویں پر سری لنکا کے کروناتنے اور دوسویں نمبر پر پھر سے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ موجود ہیں ۔