زرنش خان

عمرہ کی ادائیگی کیے بعد زرنش خان نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ زرنش خان نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے عمرے کا تجربہ اور اپنے احساسات بیان کئے، انہوں نے لکھا کہ یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے ہم کتنے بھٹکے ہوئے ہیں، کیا مقصد ہے دنیا میں آنے کا، کیا فرائض ہیں سب بھولے بیٹھے ہیں، نہ اخلاقیات ،

نہ انسانیت، نہ اصول، نہ احساس اور نہ خیال، بس دنیا کی ہی دوڑ میں ہیں سب، کاش کہ ہم سب کو خاص طور پر مجھے اللہ پاک ہمیں ہمیشہ کے لئے ہدایت دے دیں۔ آمین۔ کچھ پرستار اندازہ لگا رہے ہیں کہ اب اداکارہ ڈانس ویڈیوز نہیں بنائیں گی اور شوبز انڈسٹری کو بھی خیرباد کہہ دیں گی۔خیال رہے کہ زرنش خان نے اعتبار، سن یارا، جو تو چاہے اور عشق زہے نصیب جیسے ہٹ ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں