اسلامیہ کالج

اسلامیہ کالج شعبہ سیاسیات ‘ایم فل و پی ایچ ڈی میںمحدود سیٹوں پر داخلہ کیلئے دوبارہ شیڈول جاری

پشاور(ایجوکیشن رپورٹر)اسلامیہ کالج کے شعبہ سیاسیات نے ایم فل اور پی ایچ ڈی میںمحدود سیٹوں پر داخلہ کیلئے دوبارہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شعبہ سیاسیات اسلامیہ کالج کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی کی سکریننگ ٹیسٹ 27فروری صبح دس بجے تک ،رزلٹ 27فروری اور انٹرویوز 28فروری کو ہونگے ، ٹیسٹ اور انٹریو شعبہ پولیٹیکل سائنسز احمد فراز بلاک اسلامیہ پشاور میں منعقد ہونگے۔تمام امیدوار اپنے ساتھ اصلی ڈپوزیٹ سلیپ ،سی این ائی سی اور اوریجنل ڈاکومنٹس ساتھ لائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں