واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے وہ اپنے پیشرو جمی کارٹر کے لیے دعا گو ہیں جنہوں نے اسپتالوں میں اپنا کسی بھی قسم کا اضافی طبی علاج ختم کرنے اور پرائیویٹ ہیلتھ کیئر حاصل کرنے کے لیے اپنے گھر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ جِل دونوں جمی کارٹر کے لیے دعاکرتے ہیں اور مشکل وقت میں ان کی طاقت اور عاجزی کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔
جوبائیڈن نے 98 سالہ سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مہربانی اور وقار کے ساتھ اپنا سفر مکمل کریں۔ خدا آپ کو سکون عطا کرے۔کارٹر فائونڈیشن نے بائیڈن کے لیے شکریہ کا پیغام ٹویٹ کیا۔کارٹر کے ساتھ بائیڈن اور ان کی اہلیہ کی آخری ملاقات اپریل 2021 میں پلینز میں مخر الذکر کے گھر پر ہوئی تھی۔ کارٹرامن نوبل انعام یافتہ سابق امریکی صدرہیں۔ وہ اپنی اہلیہ روزالین کے ساتھ جارجیا کے پلینزکے علاقے میں مقیم ہیں۔