کورونا

ملک بھر میں کورونا وائرس کے17کیس رپورٹ ، بارہ مریضوں کی حالت تشویشنا ک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17کیس رپورٹ ہوئے ، 12مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران3ہزار605کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے17 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.47 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 206 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے04 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.94فیصد رہی ، اسی طرح پشاور میں110ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا، وہاں پر شرح 0.91فیصد رہی جبکہ لاہور میں496 ٹیسٹوں میں سے04ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح0.81 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں