اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے،پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات اور گزشتہ حکومت کی بد انتظامی کا سامنا ہے ،غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے معروف بین الاقوامی مالیاتی فرم روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی کے وفد نے پیر کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا بھی سامنا ہے۔وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم کہتے ہوئے پاکستان کی با صلاحیت افرادی قوت کو اسکی اصل طاقت قرار دیا۔وفد نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہتر کارکردگی کی حامل اسٹاک ایکسچینجز میں سے ایک ہے۔ وفد نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے بارے آگاہی پیدا کی ، پاکستان کی معیشت کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات اسے مثبت سمت کی طرف گامزن کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ موجودہ حکومت کو سیلاب جیسی قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا پڑا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا سامنا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کا بھی سامنا ہے ،غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تمام مشکلات کے باوجود حکومت شبانہ روز محنت سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔