بجلی کی قیمت

بجلی کی قیمت میں 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

لاہور( کامرس ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 1 روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے، نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں