کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے منگیتر معروف گالفر حمزہ امین رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس کے اختتام پر اشنا شاہ نے اپنے دیرینہ دوست حمزہ امین سے منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ہی ان دونوں کی شادی کی چِہ می گوئیاں سننے میں آ رہی ہیں۔گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ کو ڈیزائنر وردہ سلیم کی جانب سے ذیزائین کردہ عروسی جوڑے کے خاکے کو دیکھ کر جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے اس خاص دن پر وردہ سلیم کا تیار کردہ عروسی جوڑا زیب تن کریں گی۔
اداکارہ نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں بطور مہمان شرکت کی۔دوران شو میزبان نے اداکارہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اشنا شاہ اور حمزہ امین اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والے ہیں اور شادی کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔