کورونا ٹیسٹ

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17کیس رپورٹ

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17کیس رپورٹ ہوئے ،11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہفتہ کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران5ہزار160کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے17 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.33 فیصد رہی۔

اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 392 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح0.51فیصد رہی۔ اسی طرح لاہور میں663 ٹیسٹوں میں سے6ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.90 فیصد رہی جب کہ ملتان میں 121ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور مثبت کیسز کی شرح 0.83فیصد رہی۔ اسی طرح فیصل ا?باد میں 176 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا ا ور مثبت کیسز کی شرح 0.57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں