اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)ملک میںکورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 37افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ، 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
این آئی ایچ مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4ہزار 978کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 37افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.74فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔