اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء و سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکا تبادلہ روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے سینکڑوں تبادلے غیرموثر ہوجائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ عدالتی فیصلے سے فسطائی حکومت کی پنجاب برانچ کو خاص طور پر بڑا دھچکا لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے سینکڑوں تبادلے غیرموثر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جدید معاشرے ان آزادیوں کا مرہون منت ہیں جن کی تشریح بڑے جج صاحبان نے سپریم کورٹس میں کیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ایسا ہی ایک فیصلہ ہے۔