لاہور( نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی)نے لاہور ہائیکورٹ کے پنجاب میں الیکشن کروانے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی۔اپیل میں الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیا، الیکشن کمیشن کی ذمہ دادی انتخابات کروانا ہیں تاریخ دینا نہیں۔الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا کہ انتخابات کا اعلان گورنر ہی کر سکتے ہیں، لہٰذا صوبے میں الیکشن کے معاملے پر ہائی کورٹ سنگل بینچ کا حکم آین کے برعکس ہے۔درخواست میں عدالتی فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔