شاہین آفریدی

پاکستان ٹیم کا جو بھی کپتان ہوگا وہ ہمارا کپتان ہوگا’محمد رضوان ، شاہین آفریدی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کا جو بھی کپتان ہوگا وہ ہمارا کپتان ہوگا، ہمارا دین بھی یہی سکھاتا ہے کہ جو بھی امیر ہوگا اسے فالو کرنا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تنقید کرنے والے کس طرح کی کپتانی چاہتے ہیں مجھے اس کی سمجھ نہیں آتی۔

بابر اعظم کی کپتانی کے نتائج سب کے سامنے ہیں، وہ بڑا کھلاڑی اور بڑے دل والا انسان ہے۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی دوستی پر بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ اگر ٹیم میں محبت اور دوستی نہ ہو تو پھر وہ ٹیم تو نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی بابر اعظم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بیٹر ہے، لوگ اسے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں