لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کے اختیارات سے متعلق دائر درخواستوں پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل( جمعہ ) تک ملتوی کردی ۔
عدالت عالیہ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے بھی طلب کرلیا ۔حماد اظہر سمیت دیگر نے ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت دیگر اختیارات کو چیلنج کررکھا ہے۔