ثانیہ مرزا

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کرکٹ ٹیم کی مینٹور مقرر

ممبئی ( سپورٹس ڈیسک) بھارت میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو کرکٹ ٹیم کی مینٹور مقرر کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کو ویمن پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کی مینٹور بننے پر خوشی ہے، ویمن پریمیئر لیگ سے انڈین ویمن کرکٹ اور مضبوط ہوگی۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا پلیئرز کے ساتھ اچھے انداز میں بات کر سکتی ہیں۔ہمارے لیے یہ خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ ثانیہ مرزا ٹیم کی مینٹور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا ویمن اسپورٹس میں ایک رول ماڈل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا 6گرینڈ سلم اور 43ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں پہلی مرتبہ ویمن پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں