وزیرخزانہ

وفاقی حکومت نے سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے مقامی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی 9 روپے سے زائد قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے اور 9 روپے سیکم قیمت کی سگریٹ پر 5 روپے 5 پیسیایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار سے زائد ہونے پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار یا کم ہونے پر 5 ہزار 50 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں