مصطفی نواز کھوکھر

مصطفی نواز کھوکھرنے منی بجٹ کو جمبو بجٹ قرار دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے منی بجٹ کو جمبو بجٹ قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ تو پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے ،اِس کے نتیجہ میں متوسط طبقہ بھی ملیا میٹ ہو جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ اِس ملک میں اَب صرف دو طبقات بچیں گے ، امیر اور غریب۔انہوںنے کہاکہ 86رکنی تاریخی کابینہ کے ساتھ اشرافیہ کی قربانی کہاں؟،شروعات تو حکومت اپنے گھر سے کرے۔ انہوںنے کہاکہ ہر بار قربانی عوام کیوں دیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں