لاہو ر(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کرنے والا بزدل عمران نیازی دو دو عدالتوں میں حفاظتی ضمانت کی منتیں کر رہا ہے اور ترلے لے رہا ہے۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہک گرفتاری کا اتنا خوف طاری ہو گیا ہے کہ ضمانتوں کی درخواستوں کو خارج ہونے سے روکنے کے لئے پورا زور لگا رہا ہے۔عطا تاڑر نے کہا کہ یہ عمران خان کی منافقت کی انتہا ہے ۔