اسرائیلی فوجی

بیت المقدس میں چاقو حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک

یروشلم(انٹرنیشنل ڈیسک)یروشلم کے شہر میں اور شعفاط پناہ گزین کیمپ کی چوکی پر چاقو کے دو حملے کیے گئے۔ دو بچوں کی طرف سے کیے گئے ان اس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی کو اس کے ساتھی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جو یروشلم کے شمال میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ کی چوکی پر چاقو سے حملہ کرنے والے بچے کو مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ حملہ پرانے شہر میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک آباد کار زخمی ہوا اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ایمبولینس سروسز کے میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا کہ یروشلم کے راموت محلے میں گولڈا میر اسٹریٹ پر ایک بس اسٹاپ پر ایک کار کے متعدد پیدل چلنے والوں سے ٹکرانے کے بارے میں ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں