لاہور( کورٹ رپورٹر) پنجاب حکومت نے مال روڈ پر احتجاج اوردھرنوں کے خلاف ریڈ زون ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواست پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کر لی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مال روڈ پر دھرنے اور احتجاج ریڈ زون ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ،پنجاب حکومت کو ریڈ زون پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی گئی جس پر فاضل عدالت نے ریڈ زون ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔
٭٭٭٭