اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کا اقتدار میں آنا ہی رول آف لاء کی خلاف ورزی تھا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کو یقین ہے کہ ان کے حامی ذہنی معذور ہیں،عمران خان کا اقتدار میں آنا ہی رول آف لاء کی خلاف ورزی تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا دور حکومت رول آف لاء نہیں،رول آف جنگل’ تھا ۔
انہوںنے کہاکہ ایک دِن گالی، اگلے دِن معافی عمران کی سیاست ہے ،چاہے وہ عدالت ہو، چاہے وہ امریکہ ہو، چاہے وہ ادارے ہوں۔ انہوںنے کہاکہ آپ جیسے فارن ایجنٹ، چور، جھوٹے، بہروپئے اور منی لانڈرر سے آزادی حاصل کرکے ملک آزاد ہوتے ہیں ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب ایسی باتیں کرکے اپنے ووٹرز کی توہین کرتے ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ کیا تم نے رول آف لاء کا سہارا لے کر سپیکر، ڈپٹی سپیکر، گورنر اور صدر سے آئین شکنی کرائی تھی؟۔