فاروق ستار

ضمنی انتخاب،این اے 247سے فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247پر ضمنی انتخاب کیلئے اسکروٹنی کے آخری روز ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔فاروق ستار کے قومی اسمبلی کے ایک اور حلقے این اے 252سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ہو گا۔

اس حوالے سے فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 3 حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کہاں سے الیکشن لڑنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ این اے252کے کاغذات نامزدگی میں مسئلہ ہے، امید ہے کہ وہاں انصاف ملے گا۔ایم کیو ایم کے رہنما و امیدوار نے کہاکہ پیپلز پارٹی آمادہ نظر آتی ہے اس لیے بات چیت کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو نئی حلقہ بندی کرانی چاہیے، سب مل بیٹھ کر قومی مفادات پر یکجا ہو جائیں۔

پی ایس ایل کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل کا انعقاد اس ماحول میں اچھا قدم ہے، ایک اسٹیڈیم شہر سے باہر ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں