سپاہ پاسداران انقلاب

ایرانی اپوزیشن کا سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایرانی اپوزیشن کے ہزاروں حامیوں نے ایرانی رجیم کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ مظاہرین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے اور اسے بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں ہونے والے احتجاج کا مقصد مظاہرین کو دبانے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کردار اور ایران سے باہر اس کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ احتجاج ایران کی نیشنل کونسل آف ریزسٹنس کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا اور اسی طرح کے احتجاج کے بعد یورپ میں مقیم ایرانیوں کی جانب سے منعقد کیا گیا ۔

یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے دبا ڈالنے کے بعد دیگر ممالک نے زیادہ محتاط رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے ایران کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر منقطع ہو جائیں گے جس سے جوہری معاہدے کی بحالی کے کسی بھی موقع کو نقصان پہنچے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں