پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق صوبائی وزیرخیبرپختونخواکامران بنگش نے کہاہے کہ پی ٹی آئی دور میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر600ارب روپے خرچ ہوئے،پی ٹی آئی دور میں ہم نے پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا، تمام اختیارات آئی جی کو دئیے۔۔پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں مران خان بنگش نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں جامع پولیس اصلاحات سے مثالی امن و امان قائم رہا۔
انہوںنے کہاکہ ہم نے خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی اور ایس ایس یو کے ادارے، رینجز کی سطح پر سی ٹی ڈی کے پولیس اسٹیشن قائم کئے۔سابق صوبائی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی دور میں ہم نے پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا، تمام اختیارات آئی جی کو دئیے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے پولیس کی نفری 60ہزار سے بڑھا کر1لاکھ 20ہزار کی، ضم قبائلی اضلاع کے 27ہزار لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کیا۔کامران خان بنگش نے کہاکہ پی ٹی آئی دور میں دہشت گردی کا خاتمہ، امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی۔