لاہور( کامرس ڈیسک)سیکرٹری محکمہ خوراک زمان وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے، آٹا وافر مقدار میں ٹرکنگ پوائنٹس اور دوکانوں پر موجود ہے،اتوار کے روز آٹے کا اضافی کوٹہ فراہم کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آٹا سرپلس ہو گیا تھا۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ صوبے کی فلور ملوں کی بھاری اکثریت کوٹہ کے لیے چالان جمع کروا رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ سرکاری گندم غبن کرنے والی ملوں کے لیے کوئی رعایت نہیں،فلور ملزایسوسی ایشن ہڑتال کی کال واپس لے اور عوام دشمنی سے باز آ جائے،ہڑتال کی کال غریب عوام کو بھوکہ مارنے کی سازش تھی جو ناکام ہو چکی ہے۔