و زیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم کاضیا ء محی الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عالمی شہرت یافتہ معروف ہدایتکار، صدا کار، اداکار، مصنف اور میزبان ضیا ء محی الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ضیا ء محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے ،ان کے مخصوص انداز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی،افسوس ہے کہ کئی خوبصورت خوبیوں کا مالک شخص معاشرے سے کوچ کرگیا ۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ضیا ء محی الدین نے پاکستان میں ٹیلی ویژن ہوسٹنگ کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا اور بین الاقوامی سطح پر اداکاری کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا،نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے صدر کے طور پر انہوں نے نئے آنے والے فنکاروں کی تربیت میں اپنا شاندار کردار ادا کیا ،ان کی آواز ہمارے ذہن میں گونجتی رہے گی ، ان کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں