راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جیل سے این اے 62کے ریٹرننگ افسر کو خط لکھ میں لکھا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کا این اے 62سے امیدوار ہوں اور خود پیش ہونا چاہتا ہوں۔شیخ رشید نے آر او کو لکھے گئے خط میں کہاکہ براہ مہربانی میری پارٹی کو قلم دوات کا نشان فراہم کیا جائے، عوامی مسلم لیگ کا این اے 62سے امیدوار ہوں اور خود پیش ہونا چاہتا ہوں۔
شیخ رشید نے اپنے خط میں کہاکہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملی بھگت سے مجھے اسکروٹنی میں شامل ہونے سے روکا،میں نے ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کا بیان دیا ہے۔سابق وزیر نے خط میں کہاکہ16بار وزیر رہا،لال حویلی میری نہیں شیخ صدیق کی ملکیت ہے۔