لاہور ہائیکورٹ

عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور( کورٹ رپورٹر)عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست شہری منیر احمد کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں گورنر پنجاب، الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے فوری الیکشن کی تاریخ کا اعلان کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں