سی ٹی ڈی پنجاب

سی ٹی ڈی پنجاب کا ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی پنجاب کا ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے گروپ سے ہے

گرفتار دہشت گردوں میں سبحان عرف وانا ، مسعودالرحمان شامل ، دہشت گردوں سے دستی بم ، اسلحہ ، آئی ای ڈی ، دھماکہ خیز مواد ، بال بیرنگ برآمد ، دہشت گرد جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا منصوبہ بناچکے تھے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، گرفتار دہشت گردوں سے جاری تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے ، سی ٹی ڈی

اپنا تبصرہ بھیجیں