لاہور (نمائندہ خصوصی) نگران پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی 50کروڑکی منجمدرقم کمرشل بینکوں میں منتقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے نیب کے کہنے پر دو ماہ قبل اسحاق ڈار کے منجمد اکائونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ محکمہ خزانہ کو بھجوایا تھا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے تصدیق کے بعد معاملہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔نگران کابینہ کی منظوری کے بعد اب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی 50 کروڑ کی منجمد رقم بحال کردی گئی ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب جلد کمرشل بینکوں میں رقم منتقل کرے گا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فنڈ سرکاری اکائونٹس سے کمرشل اکائونٹس میں منتقل ہوں گے، اسحاق ڈار کی یہ رقم 2018ء میں منجمد کرکے کمرشل بینکوں سے سرکاری اکائونٹس میں منتقل کی گئی تھی۔