لاہور ہائیکورٹ

ایڈووکیٹ جنرل سمیت لا ء افسران کو ہٹانے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور( نمائندہ خصوصی)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت لا ء افسران کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 13 فروری کو سماعت کرے گا۔

بنچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس عاصم حفیظ ، جسٹس انوار حسین شامل ہیں۔دوسری جانب پنجاب میں نگران حکومت کے اختیارات اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے خلاف درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 14 فروری کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں اوورسیز کمیشن بورڈ، سنسر بورڈ کی تحلیل سمیت دیگر کی جانب سے نگران حکومت کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں