علی زیدی

علی زیدی کا زرداری پر پولیس میں اپنے ملازمین بھرتی کرنے کا الزام

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس میں کرمنلز بھرتی کئے جا رہے ہیں، زرداری کے ذاتی ملازمین کو بھرتی کر دیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ سندھ میں سیاسی انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار بروہی حیدرآباد میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، جام خان شورو نے ان کے دفتر پر حملہ کرایا تھا۔علی زیدی نے کہا کہ پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے ان کو گرفتار کیا، وہ آئین سے نہیں زرداری سے وفاداری نبھا رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماء نے کہاکہ یہاں جو جتنا بڑا کرمنل ہے اس کو اتنا بڑا عہدہ دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ آئی جی ایکشن لیں، ویڈیوز موجود ہیں، آئی جی انصاف نہیں کر سکتے تو پھر استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں