سعودی محکمہ ٹریفک

ڈرائیور کے ویزے پر آنے والے اپنے ملک کے لائسنس پر گاڑی چلا سکتے ہیں،سعودی محکمہ ٹریفک

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک):سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ غیرملکی ڈرائیور دو شرائط پوری کرنے کی صورت میں تین ماہ تک اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس کی بنیاد پر سعودی عرب میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کے محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کے پیشے پر سعودی عرب آنے والے وہ غیرملکی تین ماہ تک مملکت میں گاڑی چلا سکتے ہیں جن کے پاس اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس ہو اور رجسٹرڈ ادارے سے ڈرائیونگ لائسنس کا ترجمہ کرا رکھا ہو۔ انہیں لائسنس پر درج زمرے کے مطابق گاڑی چلانے کی اجازت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں