ایران

ایران کی اعلی سنی قیادت کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ، پاسداران انقلاب پر تنقید

تہران (انٹرنیشنل‌ڈیسک)ایران کے ممتاز سنی عالم مولوی عبد الحمید نے ایرانی حکام سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور ملک میں پاسداران انقلاب کے کردار پر تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ کچھ قیدیوں کو رہا کیا گیا، لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے،عبد الحمید نے ایران میں پاسداران انقلاب کے کردار پر تنقید کی اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ملک کی باگ ڈور فوج کے ہاتھ میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے جنرل ایسے ہیں جو سیاسی عہدوں پر ہیں۔ ماہرین اور اہل سیاست دانوں کو ملک چلانا چاہیے۔16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت سے ایران میں ملک گیر مظاہرے شروع ہونے کے بعد سے عبدالحمید حکومت پر کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں