عمران خان

سرکار میں مداخلت کیس ، عمران خان کی حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد ، پندرہ فروری کیلئے طلبی کے سمن جاری

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کی طبی بنیادوں پر دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دتے ہوئے عمران خان کے 15 فروری کیلئے طلبی کے سمن جاری کر دئیے۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے،بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان زخمی ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، 21 اکتوبر کو مقدمہ ہوا اور 24 کو عمران خان کی ضمانت ہوئی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ جتنے میڈیکل دئیے گئے ہیں وہ شوکت خانم کے ہیں۔ شوکت خانم کا میڈیکل قانونی طور پر لیگل نہیں ہے،یہاں قانون کا مزاق اڑایا جارہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک سے ایک وڈیو جاری ہوئی جس میں پیدل چلتے نظر آئے،عمران خان 15 فروری کو آئیں یا نہ آئیں ہم ضمانت پر فیصلہ دے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے یہ بتا دیں کہ دہشتگردی کی دفعات کیس میں کیسے لگی ہے؟ پراسیکوٹر ثابت کریں کہ عمران خان کی ایما ء پر یہ سب لوگ یہاں اکٹھے ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں