بجلی کی پیداوار

کچرے سے بجلی کی پیداوار کیلئے اہم اقدام

مکوآنہ (کامرس ڈیسک )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نیکوڑے کرکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع کرانے سے متعلق اہم اقدام اٹھایا ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو کچرے سے بجلی پیدا کرنیکا کوٹا مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ این ٹی ڈی سی اسٹیک ہولڈرز سے کوڑا کرکٹ کی معلومات اکٹھی کرے وفاقی وصوبائی اداروں سے میونسپل ویسٹ سی متعلق معلومات حاصل کریں۔نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے نئی ٹیکنالوجی سے بجلی کی پیداوار کیلئے تجاویز مرتب کی جائیں این ٹی ڈی سی نئی ٹیکنالوجیز سے بجلی سسٹم میں شامل کرنے کیلئے تجاویز لائے۔نیپرا اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میونسپل ویسٹ ملک کا بہت بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے میونسپل ویسٹ سیماحول اور صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں